ریا چکرورتی نے اپنے جذبات کو شاعری کے ذریعہ کیا بیاں، کہا-طوفانوں سے گزرتے ہوئے ان لہروں سے ملاقات ہوئی
حال ہی میں ایک انٹرویو میں ریا نے کہا تھا کہ وہ کام پر واپس آرہی ہیں۔ میں بے بی اسٹیپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ جلد ہی کچھ بڑا ہوگا۔ فنگر کراسڈ۔
بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ وہ ہر روز اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوجاتی ہیں۔ ریا اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ اس بار انہوں نے شاعری کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ ریا نے ایک ویڈیو شیئر کی۔ جس میں وہ اپنے جذبات بیان کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں ریا نے اپنی آواز دی ہے۔ ریا کی یہ نظم وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں ریا چکرورتی سمندر کی لہر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا- ‘طوفانوں سے گزرتے ہوئے ان لہروں سے ملاقات ہوئی’، ریا کی اس پوسٹ کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ اس ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے پسند کیا ہے۔
ویڈیو میں ریا کہتی ہیں – میں طوفانوں سے گزرتے ہوئے ان لہروں کی ہستیوں سے ملی۔ وہاں بیٹھے اپنے آپ سے مل لئے، ہنس دئیے، پگھل لئے، سنبھل لئے اور خوامخواہ یو ہی دل کے راستے چل دئیے۔ روشنی سے دستک دی، پلک جھپکتے ہی ہم بھی پھسل گئے۔