ریڈ آؤٹ فٹ اورپرنٹڈ ڈریس پہن کر تارا ستاریہ نے کرایا بیحد بولڈ فوٹو شوٹ، دیکھ کر فینس کی کھلی رہ گئی آنکھیں
تارا ستاریہ کو بالی ووڈ کے مستقبل میں ٹاپ اداکارہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ محض 2 فلموں میں کام کرچکیں اداکارہ کی اداکاری کی تعریف ناظرین سے لے کر فلم نقاد بھی کرچکے ہیں۔ وہیں تارا ستاریہ ٹائیگر شراف کے ساتھ فلم ’ہیرو پنتی -2‘ میں بھی نظر آنے والی ہیں۔
تارا ستاریا ان دنوں ‘ہیروپنتی 2’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ الگ الگ پروموشن ایونٹس میں مختلف لک میں نظر آئیں۔ وہ مسلسل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ خوبصورت تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کچھ عرصے سے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بہت پیاری رہی ہیں۔
ان تصویروں میں تارا ستاریہ کو پرنٹ شدہ کراپ ٹاپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس ٹاپ کے ساتھ ملتے جلتے رنگ کے اسکرٹ کو کیری کیا ہے۔
تارا ستاریہ اپنے اس لک کو 80کی دہائی کا لک کو بتا رہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ’80 کی دہائی کو محسوس کر رہی ہوں۔۔
تارا ستاریا نے اس کیپشن کے ساتھ دل اور فائر والا ایموجی بھی بنایا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہیش ٹیگ ‘ہیروپنتی 2’ لکھا ہے۔
تارا ستاریا نے اس سے قبل سرخ رنگ کے لباس میں تصاویر شیئر کی تھیں۔ انہوں نے سرخ رنگ کی جیکٹ اور پینٹ میں فوٹو شوٹ کروایا تھا۔