Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

روی کشن کی وجہ سے فلموں میں آئیں اکشرا سنگھ

بھوجپوری کی روشنی کہی جانے والی اداکارہ اکشرا سنگھ (Akshara Singh) نے انسٹا گرام پر روی کشن (Ravi kishan) کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہے۔ اسے شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے ان سے متعلق ایک بات شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے پوسٹ میں بتایا کہ وہ ان کی وجہ سے ہی انڈسٹری میں آئیں۔

ی وی کا متنازعہ شو ’بگ باس‘ (Bigg Boss) فیم اداکارہ اکشرا سنگھ (Akshara Singh)  سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ خود سے متعلق پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ بگ باس سے لوٹنے کے بعد انہوں نے غضب کا ٹرانسفارمیشن (Akshara Singh Transformation) دکھایا۔ ان کا لُک (Akshara Singh look) سے لے کر اسٹائل تک سب کچھ بدلا ہوا نظر آیا۔ ایسے میں اب انہوں نے سوشل میڈیا پر روی کشن (Ravi kishan) سے متعلق بات شیئر کی ہے کہ وہ ان کی وجہ سے ہی بھوجپوری سنیما میں آئی ہیں۔

دراصل، اکشرا سنگھ اور روی کشن (Akshara Singh And Ravi kishan) حال ہی میں دہلی کے کسی ایونٹ میں پہنچے تھے۔ اس دوران دونوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور کیمرے کے سامنے جم کر پوز بھی دیئے ہیں۔ ایسے میں اسی دوران کی تصاویر کو انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔

ان تصاویر میں جہاں اداکار روی کشن بڑھی ہوئی داڑھی، بڑھے ہوئے بال اور سوٹ بوٹ میں ڈیشنگ نظر آرہے ہیں۔ وہیں، اکشرا سنگھ بھی ویسٹرن اسٹائل میں کسی سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔ ان کی تصاویر کو ایک لاکھ سے بھی زیادہ لائکس مل چکے ہیں اور لوگ انہیں ساتھ میں دیکھ کر کافی پسند کر رہے ہیں۔ ان کی جوڑی کی جم کر تعریف بھی کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.