Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رشی کپورنے ایک بار پھر ٹوئٹر جوائن کر لیا

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈاداکار رشی کپورنے ایک بار پھر ٹوئٹر جوائن کر لیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رشی کپور نے حال ہی میں ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مداحوں کو واپسی کی اطلاع’’ ہیلو ‘‘کے ٹویٹ سے دی ، رشی کپور کا کہنا ہے کہ وہ 23 روز بعد ٹویٹر پر واپس آئے ہیں اس دوران انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی متنازع باتوں کو کافی یاد کیاہے۔واضح رہے کہ رشی کپورنے ایک پوسٹ پر ہونے والی بحث کے بعد ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنا چھوڑدیا تھا حالانکہ وہ ٹوئٹر پر کافی فعال رہنے والے اداکار ہیں۔ رشی کپور ان دنوں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’’102ناٹ آئوٹ ‘‘کی عکسبندی میں مصروف ہیں جس میں وہ امیتابھ بچن کے بیٹے کا کردارادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 4 مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.