Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رشمی دیسائی نے’اینجل‘ بن کر جیتا سب کا دل، فینس نے کہا-وہ جو بھی چاہے وہ کرسکتی ہیں

ٹی وی کی مقبول بہو اور ہٹ بھوجپوری فلموں میں کام کر چکیں مشہور اداکارہ رشمی دیسائی (Rashmi Desai) ان دنوں میں اپنے قاتلانہ انداز سے انٹرنیٹ پر دھمال مچا رہی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر اپنی نئی نئی گلیمرس تصاویرکی وجہ سے چھائی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں وہ اپنی خوبصورتی سے قہر برپا کرتی رہی ہیں۔

سفید رنگ کے کاٹن آوٹ فٹس میں رشمی دیسائی کافی جاذب (ایٹریکٹیو)  لگ رہی ہیں، جس کی بھی نظریں ان پر پڑ رہی ہیں، وہ انہیں دیر تک دیکھ رہا ہے۔

بگ باس کوئن نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا، Facts: ‘She can be who & what she wants!!’ یعنی وہ جو چاہتی ہے، جیسا چاہتی ہے ویسی ہی ہوسکتی ہے۔

تصویر میں رشمی دیسائی کی خوبصورتی کو دیکھ کر ہر کوئی ان کا قائل ہو رہا ہے۔ اداکارہ پر یہ آوٹ فٹس کافی خوبصورت لگ رہے ہیں اور تمام فینس انہیں دنیا کی ایک اینجل کہہ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.