Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

راکیش باپٹ نے سمیشا کو کھلایا کیک تو شمیتا نے لگایا گلے

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کی بیٹی سمیشا (Samisha) کی دوسری سالگرہ 15 فروری کو منایا گیا۔ دو سال پہلے سروگیسی کے ذریعہ شلپا شیٹی نے اس دنیا میں اپنی بیٹی کا استقبال کیا تھا۔ سمیشا کے برتھ ڈے پارٹی میں شمیتا شیٹی (Shamita Shetty) کے ساتھ راکیش باپٹ (Raqesh Bapat) فیملی کی طرح نظر آئے۔

شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) اور ان کے شوہر راج کندرا (Raj Kundra) نے اپنی بیٹی سمیشا (Samisha) کا دوسرا یوم پیدائش دھوم دھام سے منایا۔ شلپا شیٹی، راج کندرا اور ان کے 9 سال کے بیٹے ویوان کے علاوہ شمیتا شیٹی (Shamita Shetty)، راکیش باپٹ (Raqesh Bapat)، سنندا شیٹی کے علاوہ فیملی کے دوسرے اراکین برتھ ڈے پارٹی میں شامل ہوئے۔

شلپا شیٹی راج کندرا کی بیٹی سمیشا شیٹی کے برتھ ڈے پارٹی گارڈن میں رکھی گئی تھی۔ بہت سارے ٹیڈی بیئر، رنگ برنگے بیلون اور پھولوں سے سجاوٹ کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.