رنویر سنگھ کی وجہ سے بولڈ رول کو منتخب کرپاتی ہیں دیپیکا پڈوکون
اداکارہ دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone Instagram) نے انسٹا اسٹوری پر کئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کئے ہیں ۔ ان تصویروں میں ان کا گلیمرس اور بولڈ لک دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں فلم گہرائیاں (Gehraiyaan) میں بولڈ کردار کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے اس کا کریڈٹ اپنے شوہر رنویر سنگھ (Ranveer Singh) کو دیا ۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی آنے والی فلم گہرائیاں کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سدھانت چترویدی ، اننیا پانڈے اور دھیریہ کروا ہیں ۔ فلم کا ٹریلر اور لانچ ہوئے گانوں کی جم کر تعریف کی جارہی ہے ۔ فلم میں دیپیکا نے کئی کسنگ سین اور انٹیمیٹ سین دئے ہیں ۔ اس کو لے کر انہوں نے بیان دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر رنویر سنگھ ان سے بھی زیادہ بولڈ ہیں ۔ دیپیکا اپنی کچھ بولڈ تصویریں شیئر کی ہیں ۔
دیپیکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کئی تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان تصویروں میں وہ کافی بولڈ اور گلیمرس لک فلانٹ کررہی ہیں ۔
دیپیکا پڈوکون کو ان تصویروں میں بلیک لیدر جیکٹ ، بلیک ٹاپ اور گرین شارٹ اسکرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے آنکھوں میں گہرا کاجل بھی لگا رکھا ہے ۔
اس درمیان دیپیکا نے انڈین ایکسپریس کو دئے انٹرویو میں کہا کہ گہرائیاں میری سب سے یادگار فلم ہوگی ۔ اس فلم کو پہلے سے ہی کافی پیار مل رہا ہے ۔