رنویر سنگھ-دیپیکا پادوکون نئے گھر میں ہوئیں شفٹ، شیئر کیں گھر میں پوجا کی خوبصورت تصاویر
رنویر سنگھ (Ranveer Singh) نے گزشتہ سال ممبئی کے علی باغ میں جو گھر خریدا تھا، اس میں کل داخل ہوئے۔ اداکار نے 19 اگست کو گھر میں پوجا کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں۔ اداکار کا یہ عالیشان گھر سمندر کے کافی قریب بنا ہوا ہے۔
ہندوستانی تہذیب وثقافت کے بارے میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہم جب بھی کچھ نیا شروع کرتے ہیں، تو اس سے پہلے روایتی طریقوں سے پوجا پاٹھ (عبادت) کرتے ہیں۔ ہم کچھ بھی نیا شروع کرنے سے پہلے، اپنے خدا اور آبا واجداد سے آشیرواد لیتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔ بالی ووڈ ستارے (Bollywood Stars) بھی ہندوستانی رسم ورواج پرعمل کرتے ہیں۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون نے جب کل اپنے علی باغ واقع گھر میں داخلہ کیا تھا تو انہوں نے ایک شاندار پوجا رکھی تھی، جس کی جھلکیاں رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ جوڑے نے جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر داخلہ حاصل کیا۔ رنویر سنگھ نے فینس کو گھر پوجا کی تصاویر دکھائیں، لیکن گھر کی تصاویر کو شیئر نہیں کیا۔ ایسا لگتا ہے کہ ستاروں کا یہ محل کافی شاندار ہوگا۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون نے گزشتہ سال ستمبر میں یہ گھر خریدا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ عالیشان گھر 18000مربع فٹ کا ہے اور 2.25 ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا ہے۔ جوڑے کا یہ 5 بیڈ روم والا بنگلہ کہم سمندر سے صرف 10 منٹ کی دوری پر موجود ہے۔ خبروں کی مانیں تو رنویر سنگھ نے گزشتہ سال اس پراپرٹی کو 22 کروڑ روپئے میں خریدا تھا۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون کے فینس انہیں نئے گھر کی مبارکباد دینے اور اس کے اندر کی جھلک پانے کے لئے بیتاب ہوں گے۔ رنویر سنگھ اور دیپیکا پادوکون مضبوط جوڑے ہیں۔ کام کی بات کریں، تو رنویر سنگھ کے پاس فلم ’سرکس‘ ہے۔ وہ ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بھی نظر آئیں گی۔
دیپیکا پادوکون اگلی بار ‘پٹھان‘ میں دکھائی دیں گی۔ اس کے بعد وہ ’پروجیکٹ کے‘ اور ‘جوان‘ میں دکھائی دیں گی۔