Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنویراوردپیکا کی شادی کی تاریخ منظرعام پر

بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون اوراداکاررنویرسنگھ کی شادی کی تاریخ منظرعام آگئی۔

بالی ووڈ اداکاررنویرسنگھ کی جانب سے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لیے متعدد بارمحبت کا اظہارکیا گیا ہے تاہم یہ اظہارکبھی بھی کھل کردپیکا کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ دونوں ہی فنکارایک ساتھ مختلف تقریبات میں نظر بھی آتے ہیں جب کہ ایک دوسرے کے پراجیکٹس کوسپورٹ بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایک بارپھراداکاررنویراوردپیکا کی شادی کی تاریخ منظرعام پرآگئی ہے۔ دونوں اداکاررواں سال 19 نومبرکو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکارکی شادی رواں سال دسمبرمیں ہونی تھی، تاہم دونوں کے مصروف شیڈول کے باعث اب شادی کا فیصلہ 19 نومبرکوکیا گیا ہے۔ شادی کی تقریبات ممبئی میں ہوں گی تاہم دونوں کی جانب سے شادی کی اس تاریخ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.