Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنویر ہدایتکار سنجے لیلا کے بعد کرن جوہر کی پسند بن گئے

بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے بعد کرن جوہر کی بھی پسند بن گئے ہیں۔

رنویر سنگھ نے بہت ہی کم وقت میں فلم نگری میں اپنا مقام بنالیا ہے اور ایک کے بعد ایک سپر ہٹ فلمیں دے کر نا صرف سپر اسٹار بن گئے ہیں بلکہ اپنی اداکاری سے سب کا دل بھی موہ لیا ہے۔

نوجوان اداکار کی سپر ہٹ فلموں میں ’بینڈ باجہ بارات‘، ’لیڈیز ورسز رکی بہل‘، ’لٹیرا‘، ’رام لیلا‘، ’با جی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

رنویر نے ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ میں تاریخی کردار نبھاکر فلم بینوں کے ساتھ بڑے بڑے اداکاروں سے بھی داد سمیٹی تھی جس کے بعد اب کئی ہدایت کار ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

رنویر سنگھ اس وقت کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’سمبا‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جس کی عکس بندی جاری ہے لیکن اب کرن جوہر رنویر کی اداکاری سے بہت متاثر ہو گئے ہیں۔

ہدایت کار کرن جوہر کو رنویر کی تاریخی فلموں میں اداکاری بھا گئی ہے جس کے بعد انہوں نے رنویر کو ایک اور فلم میں کاسٹ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رنویر نے بھی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ 3 فلمیں کی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اس وقت ’سمبا‘ اور ’گلی بوائے‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.