Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رانی چٹرجی نے جم میں اتاری ٹی-شرٹ، فلانٹ کی فٹنس، شیئرکی تازہ تصویر

بھوجپوری کی فٹنس فریک اداکارہ رانی چٹرجی (Rani Chatterjee) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنی کوئی نہ کوئی تصویر اور ویڈیو جم سے اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے ایک بار پھر سے انسٹا گرام پر اپنی تازہ تصویر (Rani Chatterjee photos) جم سے شیئرکی ہے۔ اس میں انہیں ٹی شرٹ اتارکر پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

رانی چٹرجی کا ٹی شرٹ اتار کر پوز دینا فینس کو کافی پسند آرہا ہے۔ تصاویر میں اداکارہ کو ان کی فٹنس فلانٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ بھی کسی باڈی بلڈر کی طرح۔ جی ہاں رانی چٹرجی (Rani Chatterjee flaunts Fitness) باڈی بلڈر کی طرح ہی اپنی باڈی کو فلانٹ کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ ٹی شرٹ اتار کر اپنا بائسپس اور بیک کو دکھا رہی ہیں۔ اس میں انہیں جم آوٹ فٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی تصاویر بھی جم کے اندر ہی کلک کی گئی ہیں۔

تصاویر میں رانی چٹرجی (Rani Chatterjee Fitness Freak) کا ایسا انداز پہلی بار دیکھنے کے لئے ملا ہے۔ فینس تو ان کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔ لوگ ان کی تصاویر کو جھکّاس، خوبصورت اور غضب کا بتا رہے ہیں۔ ان کے ہر پوسٹ کو چند گھنٹوں میں لاکھوں لائکس مل جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.