Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’رنبیرسے دور رہو‘ رشی کپور کی سنجے دت کو تنبیہ

رنبیر کپور کے والد رشی کپور نے سنجے دت کو رنبیر سے دور رہنے کی تنبیہ کردی ۔ بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’سنجو‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور آج کل سنجے دت کے ساتھ کافی وقت گزارتے نظر آرہے ہیں اور یہی بات رشی کپور کو برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے نہ صرف رنبیر بلکہ سنجے دت کو بھی کھری کھری سنا دی۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپورنے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد رشی کپور نہیں چاہتے کہ وہ سنجے دت کے ساتھ وقت گزاریں۔ انہوں نے بتایا کہ والد رشی کپور نے ایک مرتبہ سنجے دت کو فون کیا اور انہیں دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’میرے بیٹے کو خراب نہ کرو، میں نہیں چاہتا کہ وہ آپ کی طرح بنے۔‘

رنبیر کپور نے بتایا کہ سنجے دت نے ہمیشہ انہیں اپنا چھوٹا بھائی سمجھا اور انہیں ہر موقعے پر تحفے،تحائف بھی دیے۔ رنبیر کی سالگرہ کے موقع پرسنجے دت نے انہیں ان کی پسندیدہ بائیک ’ہارلے دیویڈ سن‘ گفٹ کی جو ان کے لیے بہت بڑا پرائز تھا جسے دیکھ کر وہ انتہائی خوش ہوئےکیونکہ ان کے والد نے کبھی انہیں اس طرح کا گفٹ نہیں دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب والد کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے سنجے سر کو کال کی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے بیٹے کو بگاڑنہ بند کرو اور اس کو اپنے جیسا مت بناؤ‘ لیکن اب والد صاحب سمجھ چکے ہیں کہ یہ بائیک میرےلیے کتنی اہم ہے۔

رنبیر نے بتایا کہ ’اکثر سنجے سر آدھی رات کو مجھے لینے گھر آتے اور پھر ہم ان کی کار میں گھنٹوں سفر کرتے اس دوران سنجے سر مجھے اپنی زندگی سے متعلق باتیں بتاتے۔‘ رنبیر کپور نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کے حوالے سے کچھ ایسی حیرت انگیز اور دلچسپ باتیں بھی سامنے آئیں گی جو ان کے بچوں کو بھی معلوم نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کی فلم ’سنجو‘ ایک نہایت خوبصورت ڈائیلاگ پر اختام ہوگی جہاں وہ اپنے بچوں کو کہتے نظر آئیں گے کہ ’جب تم بڑے ہو تو میرے باپ کی طرح بننا، اپنےباپ کی طرح نہیں۔‘

رنبیر کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے بھارت میں زیادہ تر باپ اور بیٹے کے مابین پیچیدہ صورتحال نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم سنجو میں بھی سنجے دت اور سنیل دت کےدرمیان پیچیدہ تعلقات دکھائے گئے ہیں جو انہیں واقعی میں اپنے والد رشی کپور کی یاد دلاتا ہے۔

فلم ’سنجو‘ کے ردعمل کے حوالے سے رنبیر کا کہنا ہے کہ فلم سنجو کا ردعمل ان کے لیے توقعات سے بھی بڑھ کر ہے، اس سے قبل ایسا ردعمل ان کی کسی فلم میں دیکھنے میں نہیں آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سب راجکمار ہیرانی اور سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کے سبب ممکن ہوا ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.