رنبیر کپور نے اس اداکارہ کے ساتھ شرٹ لیس ہو کر کرایا فوٹو شوٹ
فلم کی رلیز سے قبل رنبیر اور وانی نے ایک بہت ہی شاندار فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ اس کی تصاویر خود وانی کپور اور شمشیرا کو پروڈیوس کرنے والی یش راج فلمز نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں
ان دنوں رنبیر کپور Ranbir Kapoor اور وانی کپور Vaani Kapoor اپنی آنے والی فلم ’شمشیرہ‘Shamshera کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم کی رلیز سے قبل رنبیر اور وانی نے ایک بہت ہی شاندار فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ اس کی تصاویر خود وانی کپور اور شمشیرا کو پروڈیوس کرنے والی یش راج فلمز نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ان تصویروں میں رنبیر کپور سکس پیک ایبس کو فلانٹ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رنبیر کو میچنگ پینٹ اور کول شیڈز کے ساتھ بغیر بٹن کے میرون بلیزر پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔
رنبیر کپور اور وانی کپور کا یہ فوٹو شوٹ فلم ’شمشیرہ‘ کے پروموشن کے طور پر ہوا ہے۔ ان تصاویر میں دونوں کی کیمسٹری دیکھنے کو مل رہی ہے۔