Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنبیر کپور کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا

بالی وڈ میں اپنی اداکاری اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے مشہور اداکار رنبیر کپور کی نیا روپ اختیار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں رنبیر کپور کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ خاتون کا روپ اختیار کرنے کیلئے میک اپ کروا رہے ہیں۔

ویڈیو میں رنبیر کپور کرسی پر بیٹھے ہیں اور کچھ آرٹسٹ انہیں میک اپ کر رہے ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ پریتی شل سنگھ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’رنبیر کپور ٹی وی سی کے لیے خاتون کا روپ اختیار کر رہے ہیں‘۔دوسری جانب مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی یہ ویڈیو دیکھ کر حیران تو ہیں لیکن وہ رنبیر کپور کا موازنہ ان کی والدہ اداکارہ نیتو کپور سے کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.