رنبیر کپور کے گھر لگا ستاروں کا میلہ، برتھ ڈے پارٹی میں پہنچے کرن جوہر، ورون دھون اور یہ سلیبریٹیز
اداکار رنبیر کپور 40 سال کے ہوگئے ہیں ۔ ساتھ ہی یوم پیدائش کی پارٹی کی تیاریاں زوروں پر ہیں ۔ پارٹی کیلئے رنبیر کپور کے گھر ستاروں کی محفل سجنے والی ہے ۔ کرن جوہر، ورون دھون اور ایان مکھرجی سمیت کئی سلیبریٹیز پہنچ گئے ہیں ۔
کرن جوہر، ایان مکھرجی ، ورون دھون سمیت کئی سلیبریٹیز رنبیر کی برتھ ڈے پارٹی میں پہنچ رہے ہیں ۔ فلمی خاندان میں پیدا ہوا یہ اسٹار بچپن سے ہی کافی چلبلا رہا ہے ۔
اپنے والد ، دادا اور تقریبا سبھی اہل خانہ کو اداکاری کی دنیا میں دیکھ رنبیر کا دل اداکاری کی دنیا میں ایسے لگا کہ کم عمر میں ہی اداکار بننے کا ارادہ کرلیا ۔
سال 2007 میں رنبیر نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم سانوریا کے ساتھ اپنے کریئر کی شروعات کی تھی ۔ تاہم یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں کرسکی تھی ۔
حالانکہ رنبیر نے اپنی اداکاری کی پہلی جھلک دنیا کے سامنے پیش کردی ۔ کچھ لوگوں کو رنبیر کا کام پسند آیا تھا ۔ اس کے بعد سال 2009 میں فلم عجب پریم کی غضب کہانی سے انہیں ایک نئی شناخت ملی ۔
اس فلم کو لوگوں نے کافی پیار کیا اور باکس آفس پر کامیابی مل گئی ۔اس کے بعد امتیاز علی کے ڈائریکشن میں بنی فلم راک اسٹار میں رنبیر کے کام کی لوگوں نے جم کر سراہنا کی ۔گزشتہ نو ستمبر کو ریلیز ہوئی ایان مکھرجی کی فم براہمستر نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے ۔
اس فلم نے کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دئے ہیں ۔