Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ کا دلچسپ پوسٹر ریلیز

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا ۔

بالی ووڈ میں ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’سنجو‘کے چرچے ہیں۔

گزشتہ ماہ فلم کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلو ؤں کو بہت خوبصورتی کے ساتھ نبھاتے نظرآئے تھے۔ فلمی حلقوں اور سنجے دت کے چاہنے والوں کی جانب سے ٹیزر کی بے انتہا تعریف کی گئی تھی۔

ٹیزر ریلیز کے ایک ماہ بعد فلم کا نیا پوسٹر جاری کیاگیا ہے جس میں فلم میں مرکزی کردار اداکرنے والے اداکار رنبیر کپور اور سونم کپور کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے فلم کاپوسٹر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سنجو کی جنونی محبت بھری زندگی کی ایک جھلک‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم کا پہلا ٹریلر آؤٹ ہونے کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا فلم کا پہلا ٹریلر 5 دن بعد 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں رنبیر کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور، انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.