رنبیر کا سنجو کے بعد ایک اورنیا انداز
بالی ووڈ معروف اداکار رنبیر کپور ’سنجو‘ کے بعد یش راج کی فلم میں ڈاکو بنیں گے۔
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت رکھتے تھے تاہم فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ا نہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے یہی نہیں بلکہ اس فلم کو لوگ رنبیر کی فلمی کیریئر کا نیا آغاز کہہ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں 9 سال بعد یش راج کی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے جس میں وہ ڈاکو کے روپ میں دکھائی دیں گے۔