رمضان میں حنا خان کو ستائی مرحوم والد کی کمی، تصویروں کو شیئر کرکے لکھا
حنا خان نے اس تصویر کے پہلے دو نوٹ شیئر کیے ہیں جس میں انہوں نے لکھا ہے، ‘اللہ جانتا ہے کہ آپ تھک چکے ہیں، وہ جانتا ہے کہ یہ مشکل ہے۔ لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ آپ کو کبھی ایسی حالت میں نہیں ڈالے گا جسے آپ سنبھال نہیں سکتے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ کیسے ہر سال درخت کے سارے پتے جھڑ جاتے ہیں لیکن درخت اسی امید پر مضبوطی سے کھڑا ہوتا ہے کہ آنے والے دن اچھے ہوں گے۔
ٹی وی اداکارہ حنا خان Hina Khan اکثر اپنے والد کو یاد کرتی رہتی ہیں، والد کے انتقال کے بعد کئی بار وہ سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں لکھ چکی ہیں۔ اس سال رمضان کے مہینے میں بھی انہیں اپنے والد کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے ایک کولاج تصویر شیئر کی جس پر لکھا ہے ‘ڈیڈیز اسٹرانگ گرل’۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں ‘مسنگ یو’ اور ٹوٹے دل والا ایموجی بھی لگایا ہے۔
حنا خان نے اس تصویر کے پہلے دو نوٹ شیئر کیے ہیں جس میں انہوں نے لکھا ہے، ‘اللہ جانتا ہے کہ آپ تھک چکے ہیں، وہ جانتا ہے کہ یہ مشکل ہے۔ لیکن آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ آپ کو کبھی ایسی حالت میں نہیں ڈالے گا جسے آپ سنبھال نہیں سکتے۔‘‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا ہے کہ کیسے ہر سال درخت کے سارے پتے جھڑ جاتے ہیں لیکن درخت اسی امید پر مضبوطی سے کھڑا ہوتا ہے کہ آنے والے دن اچھے ہوں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ حنا خان ہمیشہ سے اپنے جذباتی پہلو کو لے کر بولتی رہی ہیں۔ حال ہی میں جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ دبئی کے میریکل گارڈن گئیں تو انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس جگہ صرف اپنے والد کے لیے گئی تھیں کیونکہ وہ اکثر اس کے بارے میں بتاتے تھے۔
چھوٹے پردے سے بڑے پردے تک اپنی پہچان بنا چکیں اداکارہ حنا خان (Hina Khan) کے والد کا ۔ 20 اپریل 2021 کو انتقال (Hina Khan’s father died ) ہو گیاتھا۔ رپورٹ کے مطابق حنا کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔
حنا خان اپنے والد کے کافی قریب تھیں۔ وہ اکثر سوشل میڈیا پر بھی اپنے والد کے ساتھ خاص لمحوں کو شیئر کرتی رہتی تیھیں۔ اداکارہ اپنے فینس کے ساتھ اپنی فیملی سے جڑی چیزیں بھی شیئر کرتی رہتی تھیں۔