Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رکل پریت سنگھ نے فلموں میں اس لئے رکھا تھا قدم، خوبصورتی سے جیتے لاکھوں دل

رکل پریت سنگھ (Happy Birthday Rakul Preet Singh) ہندی فلموں کے علاوہ تمل، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ بالی ووڈ ہی نہیں ساوتھ کی بھی مشہور اداکارہ کی فہرست میں شامل ہیں۔ تو آئیے آج رکل پریت کے یوم پیدائش پر ان کی گلیمرس تصاویر دکھاتے ہیں۔

مشہور اداکارہ رکل پریت سنگھ (Rakul Preet Singh) آج اپنا 31 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ رکل پریت سنگھ کی پیدائش 10 اکتوبر 1990 میں نئی دہلی میں ایک پنجابی فیملی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے دھولا کنواں کے آرمی پبلک اسکول سے اپنی اسکولی تعلیم مکمل کی ہے۔ رکل پریت سنگھ  (Happy Birthday Rakul Preet Singh) ہندی فلموں کے علاوہ تمل، تیلگو اور کنڑ فلموں میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ بالی ووڈ ہی نہیں ساوتھ کی بھی مشہور اداکارہ کی فہرست میں شامل ہیں۔

رکل پریت سنگھ کی بالی ووڈ میں انٹری ہی نہیں، ان کے نام کے پیچھے کی کہانی بھی بے حد دلچسپ ہے۔
دراصل، رکل پریت سنگھ کے والد راجیندر سنگھ اور ماں کلوندر سنگھ چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی کا نام ان کے نام سے ملاکر بنے۔
ایسے میں رکل پریت سنگھ کے والد اور والدہ نے اپنے اپنے نام کے ابتدائی الفاظ کو ملاکر بیٹی کا نام رکھا تھا۔

رکل پریت سنگھ نے 18 سال کی عمر میں ہی ماڈلنگ شروع کردی تھی۔ رکل پریت سنگھ نے سال 2009 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور ’گلی‘ سے اپنی اداکاری کیریئر کا آغاز کیا۔

رکل پریت سنگھ نے ویسے تو پاکٹ منی کے لئے فلم سائن کی تھی، لیکن انہیں نہیں معلوم تھا کہ فلموں کے لئے انہیں کتنی زیادہ فیس مل سکتی ہے۔رکل پریت سنگھ اداکاری کے ساتھ ہی کھیل میں بھی بے حد دلچسپی رکھتی ہیں اور اپنی فٹنس کے لئے بھی خوب پہچانی جاتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.