اداکارہ راکھی ساونت نے شوہر رتیش سے علیحدگی کی وجہ بتادی۔راکھی ساونت نے ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں رتیش سے بہت محبت کرتی تھی لیکن اٴْس نے مجھے چھوڑ دیا۔اداکارہ انٹرویو کے دوران اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ا?بدیدہ ہوگئیں، راکھی کا کہنا تھا کہ رتیش کا کہنا تھا کہ وہ قانونی طور پر سخت مشکل میں ہیں لہذا وہ اب مزید ان کے ساتھ نہیں رہ سکتے، رتیش نے اپنی بیوی کو طلاق نہں دی تھی اور رتیش کا پہلی بیوی سے ایک بچہ بھی ہے۔
راکھی کا بتانا تھا کہ رتیش نے اٴْن سے کہا کہ انہوں نے اپنے کاروبار میں بھی بھارتی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے ساتھ بگ باس کے گھر میں داخل ہونے کے بعد انہیں کافی جانچ پڑتال سے گزرنا پڑا، بگ باس کے گھر سے باہر آنے کے بعد جب مجھے معلوم ہوا کہ ان کی ایک بیوی اور ایک بچہ ہے تو میرا دل ٹوٹ گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب میں اس حقیقت کو سمجھ گئی ہوں کہ سب ختم ہوگیا ہے، اور رتیش نے مجھے چھوڑ دیا ہے۔