ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنش (Dhanush) نے آج بڑا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ دھنش نے اپنی اہلیہ ایشوریا (Aishwarya) سے علاحدگی کا اعلان کر دیا ہے اور اس اعلان سے فینس حیران ہیں ۔ بتادیں کہ ایشوریا سپر اسٹار رجنی کانت (Rajinikanth) کی بیٹی ہیں ۔
ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنش (Dhanush) نے آج بڑا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔ دھنش نے اپنی اہلیہ ایشوریا (Aishwarya) سے علاحدگی کا اعلان کر دیا ہے اور اس اعلان سے فینس حیران ہیں ۔ بتادیں کہ ایشوریا سپر اسٹار رجنی کانت (Rajinikanth) کی بیٹی ہیں ۔ دھنش نے علاحدگی کا اعلان کرتے ہوئے نے لکھا کہ 18 سال کا ساتھ رہا ، جس میں ہم دوست، کپل اور والدین بن کر ساتھ رہے ۔ اس سفر میں ہم نے کافی کچھ دیکھا ۔ آج ہماری راہیں جدا ہو رہی ہیں ۔ ایشوریا اور میں اب ایک کپل کے طور پر الگ ہو رہے ہیں ۔ برائے کرم ہمارے فیصلے کا احترام کریں اور ہمیں پرائیویسی دیں ۔
بتادیں کہ دھنش اور ایشوریہ کی شادی سال 2004 میں ہوئی تھی اور اس وقت دھنش کی عمر 21 سال تھی ۔ دونوں کے درمیان عمر کے فرق کو لے کر بھی کافی تنازعات سامنے آئے تھے ، لیکن اس کا دونوں کی محبت پر کوئی اثر نہیں پڑا ۔ ایشوریہ ، دھنش سے 2 سال بڑی ہیں ۔ لیکن دونوں نے عمر کے فرق کو کبھی اہمیت نہیں دی ۔
خیال رہے کہ دونوں کی ملاقات پہلی بار دھنش کی فلم کدل کوندے کے دوران ہوئی تھی ۔ سنیما کے آنر نے ایشوریہ کو دھنش سے ملوایا اور ایشوریہ نے ان کی شاندار کارکردگی کیلئے انہیں مبارکباد دی ۔ اس کے بعد اگلے دن اداکار کو ایشوریہ کی جانب پھولوں کا گلدستہ ملا ۔ دھنش کو ایشوریہ کی یہ بات بہت پسند آئی اور پھر دونوں دوست بن گئے ۔