Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ریس 3: صرف 6 روز میں دنیا بھر سے حیران کن بزنس

بولی وڈ کے دبنگ خان کی فلم ‘ریس 3’ باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ریلیز کے 6 روز میں دنیا بھر سے 237 اعشاریہ 51 کروڑ کا بزنس کرلیا۔

ہدایتکار ریمو ڈیسوزا کی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ‘ریس 3’ 15 جون کو ریلیز ہوئی تھی جس نے ریلیز کے 6 روز میں صرف بھارت سے ہی 177 اعشایہ 51 کروڑ کا بزنس کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ‘ریس 3’ نے 60 کروڑ روپے کمائے جبکہ اس کی مجموعی کمائی 237 اعشایہ 51 کروڑ رہی۔

فلم میں کئی بڑے ناموں سلمان خان، انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم، جیکولین فرنینڈز اور ڈیزی شاہ نے اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.