’ریس تھری ‘ کے ٹکٹوں کی فروخت ریکارڈ پرپہنچ گئی
سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم’ ‘ریس تھری‘کی ریلیز سے پہلے ہی ٹکٹوں کی فروخت ریکارڈ پر پہنچ گئی ہے اور تمام آن لائن ایڈوانس ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم’ریس تھری‘کی ریلیز میں صرف ایک دن باقی رہ گیا اور یہ بلاک بسٹر فلم کل سے سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔
فلم کے سیٹیلائٹ رائٹس کی مد میں 150بھارتی روپے کی ڈیل کرکے عامر خان کی دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ ڈسٹری بیوٹرز رائٹس 150کروڑمیں فروخت کئے گئے ہیں اور فلم کا بجٹ بھی تقریباََ پورا کرلیا ہے۔
واضح رہے ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والے فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرننڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ شامل ہیں جبکہ فلم ‘ریس تھری ‘کل یعنی عید کے موقع پر دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔