Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’ریس تھری‘ کا سکندر، جیکولین کے جلوے اور’اللہ دہائی‘ ہے

بولی وڈ کی آنے والی سپر ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ کا پہلا ٹریلر جاری ہوتے ہی چھاگیا۔

جہاں شائقینکو سلمان خان کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے، وہیں لوگوں کو اس کے ٹریلر کا بھی شدت سے انتظار تھا۔

تین منٹ 30 سیکنڈ کے دورانیے کے ٹریلر میں نہ صرف سلمان خان کو ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے، بلکہ اس میں جیکولین کے ایکشن کے جلوے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ٹریلر میں جہاں انیل کپور اپنے ولن انداز میں حریفوں پر پسٹول چلاتے نظر آتے ہیں، وہیں ڈیزی شاہ بھی حسن اور چاقو سے دشمنوں کو نشانہ بناتی نظر آتی ہیں۔

ٹریلر کو دیکھ کر فلم کی کہانی سمجھنا تو مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی پہلی فلموں کی طرح خاندان کو نقصان پہنچانے اور اس نقصان کا بدلہ لینے کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی خاندان کے تحفظ، حریفوں کو نقصان اور پھر کاروبار کی ’ریس‘ میں ایک دوسرے سے بازی لینے کے گرد گھومتی ہے، تاہم یہ سمجھنا مشکل ہے کہ فلم میں کون کس کا مہرا ہے اور کون کس کی ٹیم میں شامل ہے۔

جیکولین فرنانڈس جہاں سلمان خان کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیتی ہیں، وہیں وہ مارشل آرٹس انداز سے حریفوں کو بھی مزہ چکھاتی نظر آتی ہیں۔

سلمان خان نے فلم کے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی کہ ’انتظار ختم ہوا، ملیے میری ریس فیملی سے‘۔

ٹریلر ریلیز ہوتے ہی اسے ابتدائی 2 گھنٹوں میں 15 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

ٹریلر کے آخر میں ’ریس ٹو‘ کے مقبول گانے ’اللہ دہائی ہے‘ کی آواز بھی سنائی دی، جس سے اندازہ ہوا کہ اس بار بھی آئٹم سانگ کے پس منظر میں لڑائی دکھنے کو ملے گی۔

خیال رہے کہ ’ریس تھری‘ کوآئندہ ماہ 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.