Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’ریس 3‘ کا ہٹ گانا پاکستانی گلوکار کے گانے کی نقل؟

بولی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے میں کامیاب رہی، جبکہ فلم کے گانے بھی ہٹ ثابت ہونے کے بعد یقیناً سب کی پلےلسٹ کا حصہ بن چکے ہیں۔

فلم میں موجود گانا ’ہیریئے‘ اپنی ریلیز کے بعد فوری ہی ہٹ ہوگیا، جس کی ویڈیو یوٹیوب پر اب تک 10 کروڑ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

البتہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار فلک شبیر نے اس گانے کو سن کر ایسا محسوس کیا کہ یہ ان کے گانے سے کافی ملتا جھلتا ہے، جیسے اس گانے کے بول انہوں نے خود ہی تحریر کیے ہوں۔

فلک شبیر نے سلمان خان کو ٹوئٹر پر پیغام بھی دیا کہ ان کا گانا ہیریئے فلک کے گانے ’نینا دا نشہ‘ سے بہت زیادہ مماثل رکھتا ہے۔

جبکہ وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں اس گانے کے لیے کریڈٹ دیا جائے۔

اگر آپ کو یقین نہیں تو فلک کا گانا نینا دا نشہ یہاں سن لیں:

ڈان سے بات کرتے ہوئے فلک شبیر نے تصدیق کی کہ ان کا گانا ریس 3 کے لیے چرایا گیا ہے۔

گلوکار کے مطابق ’ریس 3 کا گانا ہیریئے میرے اوریجنل گانے نینا دا نشہ کی نقل ہے، میں نے اس گانے کو 2015 میں لانچ کیا تھا، پروڈکشن کمپنی جس نے ریس 3 بنائی ہے، اس نے مجھ سے میرے گانے کو فلم میں شامل کرنے کی اجازت نہیں لی، نہ ہی فلم کے میوزک پروڈیوسرز نے مجھے میرے گانے کے لیے کریڈٹ دیا‘۔

تاہم فلک شبیر نے اب تک یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کی فلم کے خلاف ان کے گانے کی نقل کرنے پر کسی قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ کیا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’ریس 3‘ میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکولین فرنینڈز، انیل کپور، ڈیزی شاہ، بوبی دیول اور ثاقب سلیم نے اہم کردار ادا کیے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.