رانی چٹرجی کو ملا شادی کا پرپوزل! جم سے شیئر کی انتہائی بولڈ تصویر
بھوجپوری اداکارہ رانی چٹرجی (Rani Chatterjee) نے انسٹا گرام پر اپنی جم سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اسے شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا ایٹیٹیوڈ فلانٹ کیا ہے۔
بھوجپوری کوئن رانی چٹرجی (Rani chatterjee) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ فینس کے ساتھ اپنی کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ان میں بیشتر پوسٹ ان کی فٹنس (Rani chatterjee Fitness) کو لے کر ہوتی ہیں۔ ان کی فٹنس کو دیکھ کر لوگ انہیں اپنے لئے آئیڈیل مانتے ہیں۔
رانی چٹرجی نے لکھا، ’ایٹیٹیوڈ ہونا ضروری ہے… جو یاد کرے اسے یاد رکھو‘۔ اس کے بعد تو ان کی پوسٹ پر لوگوں نے کمنٹس کی جھڑی لگا دی ہے۔ اداکار راگھو نیر نے لکھا، ‘واہ ایٹیٹیوڈ والی لڑکی‘۔ ان کے کمنٹ پر اداکارہ نے بھی رپلائی دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے‘۔
رانی چٹرجی کے پوسٹ پر دوسرے صارف نے لکھا، ’صحیح بات ہے ڈیئر ایٹیٹیوڈ تو ہونا بھی چاہئے‘۔ تیسرے نے لکھا، ’لگ رہا ہے ہیومن فیمیل لائن بن رہی ہے‘۔ اس کے ساتھ ہی ایک دیگر صارف نے تو اداکارہ کو شادی کا پرپوزل بھی دے دیا‘۔ اس نے لکھا، ’کیا آپ مجھ سے شادی کروگی؟‘۔