Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رانی چٹرجی نے دیا مداحوں کو سرپرائز، بنی آئٹم کوئن تو صارف نے کہا

بھوجپوری اداکارہ رانی چٹرجی (Rani chatterjee) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ ان کی کوئی نہ کوئی تصاویر (Rani chatterjee Photos) سوشل میڈیا پرشیئر کرتی رہتی ہیں۔ مداح بھی ان کی پوسٹ پر جم کر پیار لٹاتے ہیں۔ ایسے میں اب انہیں آئٹم کوئن کے لُک میں دیکھا جاسکتا ہے اور انہوں نے مداحوں کو بھی سرپرائز کیا ہے۔

رانی چٹرجی (Rani chatterjee Instagram) نے انسٹا گرام پر اپنی کئی تصاویر شیئر کی ہے، جس میں انہیں گلیمر کا تڑکا لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شیئر کی گئی تصاویر میں وہ بے حد ہی پیاری لگ رہی ہیں۔ تصاویر میں چاروں طرف چکا چوندھ دیکھنے کے لئے مل رہی ہے۔

رانی چٹرجی کی تصاویر میں دیکھنے کے لئے مل رہا ہے کہ وہ کھلے بالوں کے ساتھ ہیوی نیکلیس میں نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اسٹائلش ڈریس پہنی ہوئی ہے، جس میں ان کی خوبصورتی کا کوئی جواب نہیں ہے۔ مداح بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔

ایک صارف تو رانی چٹرجی کی تصاویر (Rani chatterjee glamorous photos) کو دیکھ کر فدا ہی ہوگیا ہے۔ اس نے لکھا، ’نام کی رانی نہیں تم خوبصورتی کی بھی رانی ہو‘۔ دوسرے نے لکھا، ’قطعی زہر‘۔ تیسرے نے لکھا، ’فٹ وویمن ہو‘۔ اس کے ساتھ ہی ایک دیگر صارف نے لکھا، ’بہت خوبصورت نظر آرہی ہوں اور اسٹیج پر آگ لگا دوگی میم‘۔ اسی طرح سے لوگ رانی چٹرجی کی پوسٹ پر کمنٹس کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.