Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کوانٹیکو میں ہندو شدت پسند پلاٹ پر پرینکا چوپڑا کی معافی

امریکی ٹیلی وژن سیریز کوانٹیکو کی ایک قسط میں ہندو شدت پسندوں کے بارے میں ایک کہانی پر پرینکا چوپڑا نے معافی مانگ لی ہے۔

کوانٹیکو کی ایک حالیہ قسط میں دکھایا گیا کہ کشمیر کے معاملے پر ہونے والے ایک اجلاس پر ہندو شدت پسند حملے کا منصوبہ بناتے ہیں۔ اس ڈرامے میں بالی وڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس ڈرامے پر پرینکا کے انڈین مداحوں نے کافی ناراضگی کا اظہار کیا۔

پرینکا چوپڑا نے ایک ٹویٹ میں خود کو ’بافخر انڈین‘ قرار دیتے ہوئے کا کہ انہیں اس بات پر بہت دکھ ہے کہ اس شو کی وجہ سے لوگوں کی دل آزاری ہوئی۔

’بلڈ آف رومیو‘ کے عنوان سے یہ کہانی یکم جون کو نشر ہوئی جس کے مرکزی کرداروں میں شامل ایلکس پیرش اس دہشت گرد حملے کو روکتے ہیں۔

کہانی میں دکھایا گیا کہ پاکستانی شدت پسند امریکہ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان متنازع علاقے کشمیر کے بارے میں ہونے والے ایک اجلاس پر حملے کی منصوبہ بندی کرتے ہیں تاہم پرینکا چوپڑا یہ پتا لگا لیتی ہیں کہ دراصل یہ منصوبہ ہندو شدت پسندوں کا ہوتا ہے جو پاکستان کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔

دونوں جوہری طاقتیں پاکستان اور انڈیا 1947 سے اب تک اس معاملے پر دو جنگیں لڑ چکے ہیں۔

انڈین شائقین نے اس ڈرامہ کے نشر ہونے کے بعد پرینکا چوپڑا کو ’انڈیا کی توہین‘ کہتے ہوئے اسے ہندوؤں پر حملہ قرار دیا۔

اس سے پہلے ڈرامہ نشر کرنے والے چینل اے بی سی نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک پیچیدہ سیاسی مسئلہ میں دخل اندازی کرنے پر معذرت چاہتے ہیں۔ چینل نے پرینکا چوپڑا کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’انھوں نے یہ کہانی نہ لکھی ہے اور نہ اس کی ہدایت کاری کی اور نہ ہی کہانی کے پلاٹ میں ان کا کوئی کردار رہا۔‘

پرینکا چوپڑا کو اس سے پہلے بھی مداحوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جب انھوں نے ملک کے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات میں ایسا لباس پہنا جس میں ان کی ٹانگیں نظر آ رہی تھیں۔

اس کے علاوہ ان کے حال ہی میں بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ کا دورہ کرنے پر بھی انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

پرینکا چوپڑا نے انڈین سینما سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تاہم بین الاقوامی کامبیوں پر بھی ان کی کافی تحسین ہوئی۔

امریکہ آنے سے قبل انہوں نے 50 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

امریکی ٹیلی وژن کے علاوہ انھوں نے گذشتہ برس فلم بے واچ میں بھی کام کیا جس میں انھوں نے ویلن کا کردار ادا کیا۔

حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان کا حصہ بننے والی سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل انھیں اپنے دوستوں میں شمار کرتی ہیں۔ وہ ان کی شادی میں بھی شریک ہوئی تھیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.