قدیم مل میں شادی کریں گے رچا چڈھا اور علی فضل، دیکھئے اندر کی سجاوٹ
اب سے کچھ ہی دنوں کے بعد رچا چڈھا اور علی فضل شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہے ہیں ۔ شادی کی تیاریاں پوری ہوچکی ہیں ۔ اداکار علی فضل اس ہفتہ دہلی کیلئے روانہ ہونے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں، جہاں ان کی شادی کا جشن شروع ہونے کی امید ہے ۔
دونوں دی گریٹ ایسٹرن ہوم میں ایک ویڈنگ بیش اور ریسیپشن کا انعقاد کریں گے، جو 176 سال پرانی مل کے اندر بنا ہوا ہے ۔
اس جگہ پر کئی طرح کی شادیوں ، پارٹیوں ، فیشن شو، تہواروں وغیرہ کی میزبانی کی جاچکی ہے ۔ اب رچا اور علی کے ویڈنگ پلانرس نے ان کی خوبصورت پسند کو ایک دلچسپ ویڈنگ پارٹی وینیو میں بدلنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔
سجاوٹ کے ساتھ اس جگہ کو ایک خوبصورت تجرباتی جگہ میں بدلنے کی کوشش ہے۔بتادیں کہ علی فضل اور رچا شادی کو لے کر کافی پرجوش ہیں ۔دونوں طویل عرصہ سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔
سال 2012 میں آئی فلم فقرے کے سیٹ پر دونوں کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اس کے بعد دوستی ہوگئی ۔کچھ سالوں کی دوستی جلد ہی پیار میں بدل گئی۔سال 2019 میں دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
لیکن کاورونا وبا کی وجہ سے شادی ملتوی ہوگئی تھی ۔اب دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں ۔