پرپل ساڑی میں اداکارہ تیجسوی پرکاش نے اپنی اداوں سے ڈھایا قہر، دیکھئے وائرل تصاویر
بگ باس کی فاتح اور ناگن سے مشہور ٹی وی اداکارہ تیجسوی پرکاش آج کسی شناخت کی محتاج نہیں ہیں ۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ اپنے گلیمرس اوتار سے فینس کے دلوں کی دھڑکنیں بڑھا دیتی ہیں ۔ بہت کم وقت میں انہوں نے اداکاری کی دنیا میں اپنی جگہ پکی کرلی ہے ۔ تیجسوی اپنی پروفیشنل لائف کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں تیجسوی نے اپنا ساڑی والا لک شیئر کیا ہے ۔
اداکارہ تیجسوی پرکاش اپنے ہر لک سے لوگوں کو دھیان اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب رہتی ہیں ۔ اپنے فینس کو بھی خوش رکھنا وہ اچھی طرح سے جانتی ہیں ۔ ہر ڈریس کو وہ بڑی خوبصورتی کے ساتھ کیری کرتی ہیں ۔ اداکارہ کا انسٹاگرام اکاونٹ اس بات کی تصدیق کرتا ہے ۔ تیجسوی پرکاش نے حال ہی میں اپنا پرپل ساڑی لک فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے، جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں ۔
پرپل کلر کی ساری اور سفید بلاوز پہنے تیجسوی پرکاش پر فینس کی نظریں اٹک گئی ہیں ۔
اپنے لک کو مکمل کرنے کیلئے تیجسوی نے ماتھے پر چھوٹی سے بندی، سٹل میک اپ اور گولڈن جیولری پہن رکھی ہے ۔