Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پنجابی کانسرٹ میں عالیہ بھٹ اوررنویر سنگھ بھی جھوم اٹھے

عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے فلم کی شوٹنگ کے دوران مشکل شیڈول سے کچھ وقت نکال کر ایک پنجابیکنسرٹ میں شرکت کی۔

عالیہ اور رنویر فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے ڈائریکٹر کرن جوہر ہیں۔سال 2019 میں زویا اختر کی ‘ گُلی بوائے’ کے بعد یہ ان کا ایک ساتھ دوسرا پراجیکٹ ہے۔

گلی بوائے 2019 کی ساتویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ اگرچہ فلم میں رنویر اورعالیہ کیپرفارمنس کو سراہا گیا لیکن فلم فیئر ایوارڈز میں 13 ٹرافیزجیتنے پر یہ فلم تنازعات میں گھرگئی۔متعدد افراد نے فلم فیئر پر دیگر فلموں کو تسلیم نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے جیوری کے خلاف مہم چلائی۔

ایک وقت میں کئی پروجیکٹس میں مصروف عالیہ اوررنویرکی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں دونوںکو مقبول گلوکار اے پی ڈھلون کے مست پنجابی نمبروں پر گاتے اور جھومتے ہوئے دیکھا گیا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.