Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پنجابی اداکاردیپ سدھو کی سڑک حادثہ میں موت، لال قلعہ تشدد معاملہ میں تھے ملزم

پنجاب کے مشہور اداکارہ دیپ سدھو کی منگل کو ایک سڑک حادثہ میں موگئی ۔ یہ حادثہ کنڈلی مانیسر یعنی کے ایم پی ایل ہائی وے کے پاس پیش آیا ۔ دیپ سدھو اپنے ساتھیوں کے ساتھ دہلی سے پنجاب لوٹ رہے تھے ۔

پنجاب کے مشہور اداکارہ دیپ سدھو (Deep Sidhu) کی منگل کو ایک سڑک حادثہ میں موگئی ۔ یہ حادثہ کنڈلی مانیسر یعنی کے ایم پی ایل ہائی وے کے پاس پیش آیا ۔ دیپ سدھو اپنے ساتھیوں کے ساتھ دہلی سے پنجاب لوٹ رہے تھے ۔ دیپ مرکزی سرکار کے زرعی قوانین کے خلاف ہوئے کسان آندولن کے دوران سرخیوں میں آئے تھے ۔ گزشتہ سال 26 جنوری کو لال قلعہ میں ہوئے تشدد کو لے کر بھی انہیں ملزم بنایا گیا تھا ۔ اس کیس میں دیپ سدھو کی گرفتاری بھی ہوئی تھی ۔

ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق حادثہ سنگھو بارڈر کے قریب رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، جو زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا مرکز بھی تھا ۔ اطلاعات کے مطابق گلوکار نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔

خیال رہے کہ پچھلے سال یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر پریڈ کے دوران لال قلعہ احاطے میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے سے متعلق آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی ایف آئی آر کے سلسلے میں دہلی پولیس نے 9 فروری کو دیپ سدھو گرفتار کیا تھا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.