پرموشن کے لئے رنبیر کپور کے ساتھ نکلیں عالیہ بھٹ نے پنک ٹاپ میں فلانٹ کیا بیبی بمپ
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) ممبئی میں رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کے ساتھ ‘برہماستر‘ کا پرموشن کرتی ہوئی نظرا ٓئیں۔ اداکارہ کو اس دوران خوبصورت پنک ڈریس میں اپنا بیبی بمپ فلانٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) اور رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کو ممبئی میں پیپراجی نے تب دیکھا، جب وہ اپنی اگلی فلم ‘برہماستر‘ کے پرموشن سے جڑے ایک ایونٹ میں پہنچے۔ دونوں ساتھ میں کافی پیارے لگ رہے تھے۔
عالیہ بھٹ نے تصاویر کے ساتھ دیئے کیپشن میں لکھا کہ وہ ‘لائٹ‘ کا استقبال کرنے سے دو ہفتے دور ہیں۔ اداکارہ کا اشارہ ‘برہماستر‘ کی طرف ہے، جو 9 ستمبر کو سنیما گھروں میں دستک دے گی۔
عالیہ بھٹ نے ممبئی میں ‘برہماستر‘ کے پرموشن کے دوران خوبصورت ڈریس میں بیبی بمپ دکھایا۔ عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے بغل میں تصاویر کے لئے پوز دیتی ہوئی نظر آئیں۔
عالیہ بھٹ نے گلابی رنگ کی خوبصورت ڈریس پہنی ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر دو اور تصاویر شیئر کی ہیں۔