پریانکا کے بعد تبو کی بھی فلم ’ بھارت ‘ میں انٹری
بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ میں نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد تبو نے بھی دھماکے دار انٹری دے دی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکار و ہدایت کی جوڑی عباس ظفر اور سلمان خان اب تک انڈسٹری کو ’سلطان اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ جیسی بلاگ بسٹر فلمیں دے چکے ہیں اور یہی جوڑی ایک بار پھر فلم ’بھارت‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں ہلچل مچانے آرہی ہے جب کہ فلم میں مرکزی کردار کے لئے پہلے ہی پریانکا چوپڑا اور دیشا پٹانی کو حتمی قرار دیا جاچکا ہے تاہم فلم کو چار چاند لگانے کے لئے سلمان خان کے مدمقابل تیسری اداکارہ کے لئے تبو کو بھی فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کارعلی عباس ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’بھارت‘ میں تبو کی شمولیت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ وہ اداکارہ تبو کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پر جوش ہیں۔
Finally it’s happening , so excited to work with you 🙂 lots of love @tublb 🙂 @Bharat_TheFilm @BeingSalmanKhan @priyankachopra @DishPatani @WhoSunilGrover pic.twitter.com/k1jNvRqglK
— ali abbas zafar (@aliabbaszafar) May 22, 2018
ہدایت کار نے اپنے بیان میں تبو کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ’میں تبو کے کام کا بہت بڑا مداح ہوں اور میری ہمیشہ ہی خواہش تھی کہ میں اُن کے ساتھ کام کروں جب کہ کئی ملاقاتوں کے بعد مجھے اب خوشی ہے کہ وہ فلم بھارت کے لئے رضا مند ہو گئی ہیں اور اب ان کی شوٹنگ کے لئے بے صبری سے انتظار ہے۔