Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پریانکا چوپڑا سمیت ہالی وڈ اسٹارز کی شاہی شادی میں شرکت

بالی وڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دیگر ہالی وڈ کی نامور شخصیات نے امریکی اداکارہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کی شادی میں بطور مہمان شرکت کی۔

شاہی شادی میں شرکت کے لیے ہالی وڈ اداکار جورج کیلونی، ایدرس ایلبا، اداکارہ اوپرا ونفرے اور دیگر نامور شخصیات شاہی محل پہنچے جہاں شادی کی رسومات ادا کی گئیں۔

چونکہ پریانکا چوپڑا ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے متعدد ہالی وڈ دوست ہیں جن میں سے ایک اداکارہ میگھن مارکل بھی ہیں۔

پریانکا اور میگھن کی ملاقات 2016 میں لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد ان دونوں کی دوستی ہوئی۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اپنی دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

پریانکا چوپڑا گزشتہ روز لندن پہنچیں اور اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ خود بھی شاہی شادی کے لیے کافی پر جوش ہیں۔

 

Welcomed by the UK sun… #nomakeupnofilter

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

واضح رہے کہ میگھن مارکل کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ کسی فلم میں پریانکا کے ساتھ کام ضرور کرنا چاہیں گی اور ان کا خواب ہے کہ وہ بالی وڈ فلم میں پریانکا کے ساتھ کام کریں کیونکہ اس میں وہ خوب مزہ کریں گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.