Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پرینکا چوپڑا نے سمندر کے درمیان نک جوناس کے ساتھ منایا نئے سال کا جشن

پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے اب دو دنوں کے بعد نئے سال کے سیلبریشن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ شوہر نک جوناس (Nick Jonas) کے ساتھ سمندر کے درمیان میں رومانٹک انداز میں انجوائے کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے انسٹا گرام پر یہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

پرینکا چوپڑا نے سال 2022 کا استقبال شوہر نک جوناس کے ساتھ بے حد خوبصورتی کے ساتھ کیا۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے کئی تصاویر شیئر کی، جس سے واضح طور پر پتہ چل رہا ہے کہ انہوں نے نک جوناس کے ساتھ رومانٹک انداز میں نئے سال کا استقبال بڑے رومانٹک انداز میں کیا۔ پرینکا چوپڑا ان تصاویر میں سمندر کے درمیان کشتی پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

پرینکا چوپڑا نے شوہر نک جوناس کے ساتھ نئے سال کا جشن منایا۔

سمندر کے بیچ میں پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کافی رومانٹک انداز میں نظر آئے۔ دونوں پوری طرح سے ویکیشن موڈ میں نظر آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.