پرینکا چوپڑانے بیٹی مالتی کے ساتھ منائی تھی سالگرہ،دیسی گرل کی دوست نے شیئر کی تصویر
پرینکا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو پرینکا چوپڑا کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ جلد ہی ویب سیریز سیٹاڈیل میں نظر آئیں گی، جس کی شوٹنگ انہوں نے حال ہی میں مکمل کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فرحان اختر کی فلم ’جی لے زرا‘ میں بھی کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔
گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا(Priyanka Chopra) حال ہی میں 40 سال کی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی سالگرہ اپنے خاندان کے افراد اور دوستوں کے ساتھ انتہائی خاص انداز میں منائی۔ یہ سالگرہ پرینکا کے لیے بہت خاص تھی، کیونکہ یہ ان کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس(Malti Marie Chopra Jonas) کے ساتھ پہلی سالگرہ تھی۔ پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا، نک جونس اور ان کے والدین، تمنا دت، نتاشا پوناوالا اور کیوانوگ جیمز سمیت کئی لوگ سالگرہ پر پہنچے تھے۔ دیسی گرل کی سالگرہ پر جشن کی کئی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں لیکن اب سب سے خاص تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کی بیٹی مالتی کی جھلک نظر آرہی ہے۔
پرینکا چوپڑا کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جوناس کو دیکھنے کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ لیکن اب تک شائقین بچے کا چہرہ نہیں دیکھ پائے ہیں۔ اس دوران ان کی بہترین دوست تمنا دت کی ایک پوسٹ منظر عام پر آئی ہے، جس میں پریانکا اپنی بیٹی کو گود میں لیے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔