Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پرینکا چوپڑا-نک جوناس کے طلاق کی خبروں پر مدھو چوپڑا کا بڑا بیان

پرینکا چوپڑا جوناس (Priyanka Chopra Jonas) کی ماں مدھو چوپڑا (Madhu Chopra) نے اداکارہ کے ان کے امریکی گلوکار شوہر نک جوناس سے طلاق کی سبھی افواہوں کو خارج کردیا ہے۔

پرینکا چوپڑا جوناس (Priyanka Chopra Jonas) کی ماں مدھو چوپڑا (Madhu Chopra) نے اداکارہ کے ان کے امریکی گلوکار شوہر نک جوناس سے طلاق کی سبھی افواہوں کو خارج کردیا ہے۔ مدھو چوپڑا نے سوشل میڈیا پر بیٹی پرینکا چوپڑا اور نک جوناس (Priyanka Nick Divorce Rumours) کی شادی میں چل رہی پریشانی کی افواہوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں نہ پھیلائیں‘۔ دراصل، پرینکا نے حال ہی میں اپنے انسٹا بایو میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جس میں انہوں نے اپنے دونوں سرنیم ’چوپڑا اور جوناس‘ ہٹا دیا تھا، جس کے بعد اداکارہ کا یہ قدم نیٹجنس کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔

سوشل میڈیا پر نک جوناس اور پرینکا چوپڑا کی شادی میں اختلاف کو لے کر بحث شروع ہوگئی ہے۔ ایسا اداکارہ کے اپنی انسٹا بایو سے اپنے نام کے آگے سے شوہر نک جوناس کا سرنیم ہٹانے کے بعد ہوا۔ پرینکا چوپڑا نے انسٹا گرام بایو میں اب پرینکا چوپڑا جوناس کی جگہ پر صرف ان کا پہلا نام ہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.