Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پرینکا چوپڑا-نک جوناس بنے ممی پاپا، شادی کے 3 سال بعد گھر میں گونجی کلکاری

کیٹرینہ کیف، آتھیا شیٹی، لارا بھوپتی، پوجا ہیگڑے، نیہا دھوپیا، ھما قریشی، پرگیہ کپور اور دیگر کئی فلمی شخصیتوں نے اُن کی پوسٹ پر کامنٹ کر کے مبارکباد دی ہے۔ وہیں، عالیہ بھٹ، کارتک آرین، وکی کوشل، ارجن کپور، پرنوتن اور کئی دیگر لوگوں نےپرینکا کے پوسٹ کو پسند کیا ہے۔

گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اور نک جوناس (Nick Jonas) والدین بن گئے ہیں۔ دیر رات انہوں نے یہ گڈ نیوز (Priyanka Chopra and Nick Jonas became parent) فینس کے ساتھ شیئر کی ہے جس کے بعد سے لوگ انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں۔ شادی کے 3 سال 22 دن بعد یہ خوشیاں ان کے گھر آئی ہیں۔ ماں بن کر پرینکا کافی خوش ہیں۔ انہوں نے فینس کو بتایا کہ ان کے گھر میں یہ کلکاری سروگیسی (Priyanka and Nick welcome baby via surrogacy) کے ذریعے گونجی ہے۔ بچے کا جنم سروگیسی سے ہوا ہے۔ حالانکہ انہوں نے اس بات کو ظاہر نہیں کیا ہے کہ ان کے گھر سروگیسی سے بیٹا ہوا ہے یا بیٹی۔

’دیسی گرل‘ پرینکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر دیر رات نک جوناس کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا- ہمیں بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سروگیسی کے ذریعے ہم ایک بچے کا استقبال کررہے ہیں۔ ہم احترام کے ساتھ کہنا چاہتے ہیں کہ اس خصوصی وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، ہم اپنے ارکان خاندان پر دھیان مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ سبھی کا شکریہ۔ پرینکا چوپڑا نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایک ہارٹ والی ایموجی شیئر کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.