Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پرینکا چوپڑا کے بعد شردھا کپور نے بھی حاصل کی یہ بڑی کامیابی

حال ہی میں شردھا کپور ایک لیڈنگ بزنس میگزین Entrepreeur کا چہرہ بنی تھیں۔ برانڈ اینڈورس کے لئے بھی وہ کمپنیوں کی پسندیدہ بنتی جارہی ہیں۔

شردھا کپور بالی ووڈ کی باصلاحیت اداکاراوں میں سے ایک ہے۔ زبردست فلمی بیک گراونڈ ہونے کے باوجود انہوں نے اپنے دم پر خود کو انڈسٹری میں قائم کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ اب وہ بھی وراٹ کوہلی اور پرینکا چوپڑا کے بعد 75 ملین فالوورس کلب میں شامل ہوگئی ہیں۔

شردھا کے لئے یہ ایک بڑی کامیابی ہی مانی جائے گی اور اس کی ایک بڑی وجہ سوشل میڈیا پر ان کا سچا اور حقیقی ہونا ہے۔

شردھا کا سوشل میڈیا فیڈ بے حد آرگینک ہے۔ پھر چاہے ان کی سنڈے سیلفی ہو یا پھر فیملی کےس اتھ کی تصویریں۔ وہ کبھی بھی کسی ایجنسی بیسٹ کنٹینٹ کا استعمال نہیں کرتیں۔ وہ اپنی رئیل فوٹوز کو پوسٹ کرنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ ان کی انسٹاگرام پروفائل سچائی اور پازیٹیویٹی کی علامت ہے، جو ان کے فینس اور فالوورس کو ہمیشہ اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.