پریانکا چوپڑا کی کامیابی میں کلیدی کردار نبھانے والی خاتون
پریانکا چوپڑا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ملٹی ٹیلنٹڈ اداکارہ ہیں۔ ان کے ڈانس اور اداکاری کی صلاحیتوں نے انہییں ایک انٹرنیشل آئیکون کا درجہ دلا دیا ہے۔
پریانکا چوپڑا کو گلیمر کی دنیا کی باس بھی کہا جاتا ہے، وہ یہ بات بخوبی جانتی ہیں کہ اگر آپ اس دنیا میں نام بنانا چاہتے ہیں تو فیشن کی دنیا کا باس بننا ضروری ہوتا ہے۔
کسی بھی کامیاب سلیبریٹی کے پیچھے اس کی اسٹائلسٹ کا بھی بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ پریانکا کو فیشن کوئین بنانے میں میمی کٹریل کا بڑا ہاتھ ہے۔ میمی نہ صرف پریانکا بلکہ دیگر کئی معروف شخصیات کی اسٹائلسٹ ہیں۔
میمی کے اسٹائل کردہ ڈیزائنز بہت سادہ اور کلاسی ہوتے ہیں۔ وہ نیویارک سے کیلیفورنیا شفٹ ہوئی تھیں اور جب سے اب تک وہ کئی معروف شخصیات کی اسٹائلنگ کرتی آرہی ہیں۔