پرینکا چوپڑا کی برتھ ڈے پارٹی میں چلی سوئمنگ پول سے لے کر نائٹ پارٹی تک، بہن پرنیتی نے دکھائی تصاویر
پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) کے یوم پیدائش کے کچھ دنوں بعد بھی اداکارہ اور ان کی بہن پرنیتی چوپڑا (Parineeti Chopra) اس کی یادوں سے ابھر نہیں پائی ہیں۔ پرینکا چوپڑا کے بعد اب پرنیتی چوپڑا نے برتھ ڈے سیلبریشن کی کچھ تصاویر اور ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں، جو فینس کو اداکارہ کی زندگی کو قریب سے دیکھنے کا موقع دیتی ہیں۔
پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) کے برتھ ڈے کو تقریباً پانچ دن گزر گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور قریبی لوگوں کے ساتھ بڑے شاندار طریقے سے یوم پیدائش کا جشن منایا تھا۔ نک جوناس کا تب ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں وہ اپنی ساس مدھو کے ساتھ تھرکتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اداکارہ اور ان کے قریبیوں نے اب یوم پیدائش سے متعلق کئی دل کو چھو لینے والی تصاویر اور ویڈیو شیئر کئے ہیں، جس میں پرینکا چوپڑا کو اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ پول میں نہاتے ہوئے اور نائٹ پارٹی کاجشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پرینکا چوپڑا کی بہن پرنیتی چوپڑا (Parineeti Chopra) ان کے یوم پیدائش سیلبریشن کا حصہ بنی تھیں۔ اداکارہ کی تصاویر سے واضح ہے کہ وہ بہن پرینکا کا برتھ ڈے منانے کے لئے میکسیکو گئے تھے، جہاں کی خوبصورت تصاویر آپ کا دل جیت لیں گی۔ ظاہر ہے کہ یوم پیدائش سے متعلق خوبصورت تصاویر۔
پرنیتی چوپڑا نے پرینکا چوپڑا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’یہ 48 گھنٹے کا جشن تھا۔ اس جشن کی خماری سے نکلنے میں کئی ہفتے گزر جائیں گے اور اسے بھلانے میں پوری زندگی لگ جائے گی‘۔ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہزاروں لائکس آگئے۔