پریا پرکاش ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
پریا پرکاش کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہوں نے راتوں رات شہرت کی بلندی پر قدم رکھ دیا اور اب پریا کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔ پریاکو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ وائرل ہونیوالی شخصیت کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
اس حوالے سے پریا نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ ایوارڈ وصول کررہی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر تصویر میں پریا نے ایوارڈ ملنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ میں اس ایوارڈ کو حاصل کرنے کا اعزاز اپنی ٹیم کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔
پریا پرکاش کی فلم کے گانے کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی ، ویڈیو میں پریا پرکاش کے چہرے کے تاثرات اور بھنویں چلانے کے انداز سے لوگوں کے دل چرالیے تھے۔
ان کی یہ ویڈیو نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی بے انتہا پسند کی گئی تھی،حتی کہ بولی وڈ سیلیبریٹیز نے بھی ان کو سوشل میڈیا پر فالو کرنا شروع کردیا ہے۔جس کے بعد اب پریا کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔