پریتی خود کو فٹ رکھنے کے لیے گھنٹوں جم میں پسینہ بہاتی ہیں جب کہ وہ اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ڈائٹ پلان بھی فالو کرتی ہیں۔ پریتی زنٹا اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے ساتھ اپنا ورک آوٹ پلان شیئر کرتی رہتی ہیں۔
فلمیں دیکھنا کس کو پسند نہیں۔ کسی کو فلموں کے ڈائیلاگ کاپی کرنے کا شوق ہے تو کچھ اپنے پسندیدہ اداکاروں اور اداکاراؤں کو فالو کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کچھ لوگ اب بھی ان فنکاروں کے دیوانے ہیں، جنہوں نے کبھی بڑے پردے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ آج ہم ایسی ہی ایک شخصیت کے بارے میں بات کرنے جارہے ہیں، جس نے نہ صرف باکس آفس پر دو دہائیوں تک راج کیا بلکہ اپنی فٹنس(Fitness) اور فگر کی وجہ سے آج بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ جی ہاں، ہم بالی ووڈ کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا(Preity Zinta) کی بات کر رہے ہیں۔ پریتی کی 31 جنوری کو سالگرہ ہوتی ہے۔
پریتی زنٹا آج اپنی 46ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ پریتی کا نام ان ہیروئنوں کی فہرست میں شامل ہے، جو 40 سال بعد بھی فٹ اور متحرک نظر آتی ہیں۔ پریتی خود کو فٹ رکھنے کے لیے گھنٹوں جم میں پسینہ بہاتی ہیں جب کہ وہ اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ڈائٹ پلان بھی فالو کرتی ہیں۔ پریتی زنٹا اکثر سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کے ساتھ اپنا ورک آوٹ پلان شیئر کرتی رہتی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں پریتی زنٹا کے ’فٹنس منتر‘ کے بارے میں۔ جسے اپنا کر آپ بھی صحت مند لائف اسٹائل گزار سکتے ہیں۔