پونم پانڈے ممبئی کے اندھیری میں ہوئیں اسپاٹ، انڈین جینیفر لوپیز کہنے پر بھڑکے نیٹجنس
پونم پانڈے (Poonam Pandey) گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پرچھائی ہوئی ہیں۔ اداکارہ کی اسٹنگ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ پونم پانڈے لوگوں کے درمیان اپنے متنازعہ بیانات اور بولڈ اداوں کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ اب اداکارہ کی کچھ تازہ ترین تصاویر (Poonam Pandey Latest Photos) سامنے آئی ہیں۔
پونم پانڈے (Poonam Pandey) اپنے بیباک انداز اور بولڈ فیشن سینس کے لئے جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ گزشتہ دنوں سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ اب پونم پانڈے کی کچھ تازہ ترین تصاویر (Poonam Pandey Latest Photos) سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، جن میں وہ بے حد گلیمرس لگ رہی ہیں۔
پونم پانڈے کو پیپرا جی نے آج ممبئی کے اندھیری علاقے میں اسپاٹ کیا۔ وہ سفید رنگ کی ڈریس میں اسٹننگ لُک دے رہی ہیں۔
پونم پانڈے کالے چشمے اور کھلے بالوں میں کیمرے کے لئے خوبصورت پوز دے رہی ہیں۔
اسٹار فوٹو گرافر ورل بھیانی نے تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے، ’پونم پانڈے کو آج ممبئی کے اندھیری میں دیکھا گیا۔ اداکارہ کو گزشتہ کچھ دنوں میں کئی بار اسپاٹ کیا گیا ہے، جس سے ان کے مداحوں کو فیشن گولس مل رہے ہیں۔ وہ ایک سفید ساٹن ڈریس میں اسٹننگ لگ رہی ہیں۔