پشاور سے کزن کے الیکشن لڑنے پر شاہ رخ پر کڑی تنقید
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں پشاور سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر کنگ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی کزن نور جہاں کا پاکستان میں الیکشن کالڑنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
سوشل میڈیا پرسپراسٹار پرمستقل تنقیدی جملوں کے وارہورہے ہیں۔
کسی نے کہا کہ تم پیسے انڈیا میں کماتے ہو اور تمہاری بہن دشمن ملک سے الیکشن لڑ رہی ہے۔ آخر ایجنڈا کیا ہے۔
کسی نے کہا شاہ رخ خان کو بھی پاکستان جا کر الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے۔
کسی نے کہا کہ پاکستان چلے جاؤ اور واپس کبھی مت آنا۔
کسی نے شاہ رخ خان کو نور جہاں کیلئے پاکستان جا کرالیکشن مہم چلانے کا مشورہ دیا۔