پریانکا 17 سال کی عمر میں کیسی نظر آتی تھیں؟
بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 21 سال پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر مداح حیران ہورہے ہیں ۔
پریانکا چوپڑا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اس تصویر میں اُن کی عُمر 17 برس ہے یعنی یہ تصویر اُن کے مس ورلڈ منتخب ہونے سے ایک سال پہلے کی ہے۔
اداکارہ کی تصویر پر بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی۔