پھر کھیتوں میں پہنچی اداکارہ اننیا پانڈے، وجے دیورکونڈا کے ساتھ دئے پوز
اپنی نئی نئی تصویروں کے ذریعہ بھی اننیا پانڈے (Ananya Panday) اور وجے دیورکونڈا سوشل میڈیا پر راج کررہے ہیں ۔ ان دنون اننیا پانڈے اور وجے دیور کونڈا ان دنوں چنڈی گڑھ میں ڈائریکٹر پوری جگنناتھ اور فلم ساز چارمی کور کے ساتھ اپنے نئے گانے کے لانچ کیلئے تیار ہیں ۔
اداکارہ اننیا پانڈے اور وجے دیورکونڈا اپنی آنے والی فلم لائیگر کو لے کر مسلسل سرخیوں میں ہیں ۔ دونوں ہی اسٹارس زور و شور سے اپنی فلم کی تشہیر کررہے ہیں ۔ دونوں کو کبھی ممبئی کی لوکل ٹرین میں تو کبھی الگ الگ شہروں میں لائیگر کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ اپنی نئی نئی تصویروں کے ذریعہ بھی اننیا اور وجے سوشل میڈیا پر راج کررہے ہیں ۔ ان دنوں اننیا پانڈے اور وجے دیورکونڈا ان دنوں چنڈی گڑھ میں ڈائریکٹر پوری جگنناتھ اور فلم ساز چارمی کور کے ساتھ اپنے نئے گانے کوکا کے لانچ کیلئے تیار ہیں ۔
فلم کی ریلیز سے پہلے ساتھی اداکاروں نے کھیتوں میں اور ٹریکٹروں پر پوز دیتے ہوئے کافی مستی کی، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ۔
اپنے دیسی موڈ کو چالو کرتے ہوئے اننیا نے وجے دیورکونڈا کے ساتھ ڈی ڈی ایل جے مومنٹ بھی جیا ۔
وجے دیورکونڈا اور اننیا پانڈے اسٹارر لائیگر سال کی موسٹ اویٹیڈ فلموں میں سے ایک ہے ۔ فینس جہاں اس فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں تو وہیں فی الحال اس کی تشہیر کا دور چل رہا ہے ۔