ساوتھ فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ راشی کھنہ آج اپنا 31 واں یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ 30 نومبر 1990 کو دہلی میں پیدا ہوئی راشی اصل طور پر تمل اور تیلگو فلموں میں کام کرتی ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے اپنے کریئر کی شروعات بالی ووڈ فلم سے کی تھی ، جس میں انہوں نے ایک سپورٹنگ اداکارہ کا رول ادا کیا تھا ۔
![]()
راشی کھنہ نے سال 2013 میں ریلیز ہوئی جان ابراہم کی فلم مدراس کیفے سے اداکاری میں انٹری کی تھی ۔ یہ ان کی پہلی بالی ووڈ فلم تھی ، جس کی سراہنا کی گئی تھی ۔ فلم کی لیڈ اداکارہ نرگس فاخری تھیں اور راشی نے اس میں روبی نام کی خاتون کا کردار نبھایا تھا ۔ اپنی پہلی ہندی فلم میں ہی راشی نے جان کے ساتھ بولڈ سینس دئے تھے ۔
مدراس کیفے کے بعد رشمی نے سال 2014 میں تیلگو فلموں میں ڈیبیو کیا ۔ ان کی شروعاتی فلموں میں بڑے پردے پر کافی اچھا کام کیا تھا ۔
راشی ‘جل’ اور ‘جورو’ نام کی فلم میں نظر آئیں ، جنہیں ملا جلا رد عمل ملا ۔ سال 2021 میں وہ اداکار روی تیجا کے مدمقابل بینگل ٹائیگر فلم میں نظر آئیں ۔