پائل روہتگی 12 سالوں کی ڈیٹنگ کے بعد سنگرام سنگھ سے کریں گی شادی، 9 جولائی کو منعقد ہوگی شادی تقریب
سنگرام سنگھ (Sangram Singh) کا کہنا تھا کہ پائل روہتگی (Payal Rohatgi) کے شو سے باہر آنے کے بعد دونوں شادی کریں گے۔ دونوں تقریباً 12 سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور اب آخرکار سات پھیرے لینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ تو یہ سیلیبرٹی جوڑا کب اور کہاں شادی کرنے جا رہا ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
کنگنا رانوت ہوسٹیڈ ’لاک اپ‘ (Lock Upp) کی کنٹسٹنٹ رہیں پائل روہتگی (Payal Rohatgi) اب اپنی انفرادی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ جب پائل روہتگی ریئلٹی شو کا حصہ تھیں، تبھی اداکارہ کے منگیتر سنگرام سنگھ (Sangram Singh) نے ان سے شادی کا اعلان کردیا تھا۔ سنگرام سنگھ کا کہنا تھا کہ پائل کے شو سے باہر آنے کے بعد دونوں شادی کریں گے۔ دونوں تقریباً 12 سالوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور اب آخر کار سات پھیرے لینے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ تو یہ سیلبرٹری جوڑا کب اور کہاں شادی کرنے جا رہا ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔
پہلے بحث تھی کہ سنگرام اور پائل، سنگرام سنگھ کے یوم پیدائش یعنی 21 جولائی کو شادی کریں گے، لیکن اب دونوں 9 جولائی کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔
پائل روہتگی اور سنگرام سنگھ لمبے وقت سے اپنے لئے شادی کی تقریب کے لئے مقام (ویڈنگ وینیو) کی تلاش کر رہے ہیں۔ چرچا تھی کہ د ونوں گجرات، راجستھان یا ہریانہ میں ساتھ پھیرے لے سکتے ہیں۔